ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پورے ملک میں نافذ ہوگااین آر سی:امیت شاہ

پورے ملک میں نافذ ہوگااین آر سی:امیت شاہ

Thu, 19 Sep 2019 11:16:27    S.O. News Service

نئی دہلی،19؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بی جے پی کے صدر اورمرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے چہاشنبہ کو کہا کہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کو پورے ملک میں نافذ کرنے کیلئے حکومت پابند عہد ہے- شاہ نے سوال کیا کہ کیا کوئی اور ملک ہے جو اپنے یہاں غیر قانونی طریقہ سے غیر ملکیوں کو رہنے کی اجازت دے سکتا ہے-ایک ہندی اخبار کے پروگرام میں امیت شاہ نے کہا کہ کیا کوئی ہندوستانی امریکہ، برطانیہ یا روس میں غیر قانونی طریقہ سے جا کر رہ سکتا ہے؟ نہیں، ایسے میں دوسرے ملک کے لوگ ہندوستان میں شناخت کے دستاویز کے بغیر کیسے رہ رہے ہیں؟ اس لئے میرا ماننا ہے کہ ملک میں این آر سی کو نافذ کیا جانا چاہئے-امیت شاہ نے مزید کہا کہ ہم این آر سی کو آسام کے بعد ملک بھر میں نافذ کریں گے- ہم جلد ہی نیشنل رجسٹر آف سٹیزن بنائیں گے، اس میں ملک میں رہنے والے سبھی شہریوں کی ایک فہرست ہوگی- ویسے بھی یہ این آر سی ہے صرف آسام رجسٹر آف سٹیزن نہیں ہے-آسام میں این آر سی کی فائنل فہرست سے باہر ہوئے19لاکھ لوگوں کو لے کر وزیر داخلہ نے کہا کہ فیصلے صحیح ہوئے یا غلط، یہ فارن ٹربیونل طے کرے گا کیونکہ جو لوگ اس سے باہر رہ گئے ہیں، ان کیلئے ایک موقع ہے کہ وہ فارن ٹربیونل کے سامنے اپنا موقف پیش کریں - اپنا وکیل لے جائیں - وزیر داخلہ نے کہا کہ آسام حکومت نے یہ انتظام بھی کیا ہے کہ جن کے پاس وکیل کو دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں، ان کو وکیل مہیا کرایا جائے گا-بتادیں کہ اسی ماہ کی شروعات میں امت شاہ نے ملک کی نارتھ ایسٹ ریاستوں کا دورہ بھی کیا تھا- اس دورے پر شاہ نے وعدہ کیا تھا کہ حکومت جلد ہی پھر سے شہریت ترمیمی بل لانے والی ہے-


Share: